
فوٹو: ایل ایس نیوز
آپریشن مسائل کا حل نہیں، اسد قیصر کا واقعہ تیراہ کی شدید مذمت
پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں نے پشاور میں پریس کانفرنس کی۔ اس موقع پر سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے واقعہ تیراہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ آپریشن سے مسائل کم نہیں ہوتے بلکہ بڑھتے ہیں۔ خیبرپختونخوا کی عوام کا ایک ہی مطالبہ ہے اور وہ امن ہے۔ انھوں نے کہا امن پاسون ہوئے اور لوگوں کی بڑی تعداد بھی نکل آئے تھے۔ آرمی اور پولیس جوانوں کے ہمراہ 80 ہزار شہادتیں ہوئی۔
انکا کہنا تھا کہ کسانوں کے ساتھ پنجاب میں بہت ظلم ہو رہا ہے۔ خیبر پختونخوا مارکیٹ پنجاب کا مقابلہ نہیں کر سکتی لہٰذا ہمیں ٹریڈ میں ایران، افغانستان اور چین کے ساتھ تعلقات اچھے کرنے ہونگے جبکہ انھوں نے صوبے کے بارڈرز کھولے جانے پر بھی کافی زور دیا۔
ہی ٹی رہنماء نے کہا کہ پاکستان کو کسی بھی جنگ میں شامل نہیں ہونا چاہئے۔ معدنیاتی علاقوں پر سب سے پہلے اہل اعلاقہ کا حق ہے۔
سابق اسپیکر قومی اسمبلی نے مطالبہ کیا کہ تیراہ کے واقعے پر کمیشن بنائی جائے اور ذمہ دارن کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے۔ اس موقع پر پاکستان تحریک انصاف کے صوبائی صدر جنید اکبر دیگر پارٹی رہنماؤں کے ساتھ موجود تھے۔










